19 دسمبر 2025 - 16:28
غزہ میں جنگ بندی کے اعلان کے بعد 1500 فلسطینی شہید و زخمی

غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق جنگ بندی کے معاہدے کے بعد گزشتہ تقریباً دو ماہ کے دوران غزہ میں 395 فلسطینی شہید جبکہ 1088 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، غزہ کی وزارتِ صحت نے جمعرات کے روز بتایا کہ صہیونی جارحیت کے تسلسل کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک فلسطینی شہید اور 13 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

وزارت نے مزید بتایا کہ 11 اکتوبر 2025 کو جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کے بعد سے اب تک غزہ میں 395 فلسطینی شہری شہید اور 1088 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ 634 شہداء کی لاشیں ملبے تلے سے نکالی جا چکی ہیں۔

وزارتِ صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے جاری صہیونی جارحیت کے نتیجے میں مجموعی طور پر شہداء کی تعداد بڑھ کر 70 ہزار 669 ہو گئی ہے، جبکہ زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 71 ہزار 165 تک جا پہنچی ہے۔

اسی دوران ایک اور افسوسناک واقعے میں شدید سردی اور غزہ کے مسلسل محاصرے کے باعث ایک ماہ کا فلسطینی بچہ سعید عابدین شہید ہو گیا، جس کے بعد سردی سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 13 ہو گئی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha